علی رضا کا انداز اور عتیقہ اوڈھو کی تنقید: صنفی اصولوں پر نئی بحث
پاکستانی ڈرامہ سیریز دستک میں اداکار علی رضا کی کارکردگی نے ناظرین کو خوب متاثر کیا ہے، لیکن حالیہ ایک انٹرویو میں سینئر اداکارہ عتیقہ اوڈھو نے علی رضا کے انداز، خاص طور پر ان کے بالوں والے سینے اور کھلے کالر والی قمیض پر سوالات اٹھائے ہیں۔
نادیہ خان اور مرینہ خان کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے عتیقہ نے کہا،
"خواتین کو پردے اور لباس کے سخت اصولوں کا سامنا ہوتا ہے، تو مردوں کو کیوں نہیں؟"
انہوں نے مزید کہا کہ:
"بالوں والا سینہ اسکرین پر دکھانا ضروری نہیں۔ براہِ کرم اپنے سینے کی ویکسنگ کروائیں، میں سیلون لے جا سکتی ہوں۔"
یہ گفتگو مزاحیہ انداز میں ہوئی لیکن اس نے صنفی مساوات اور ٹی وی پر ڈبل اسٹینڈرڈز پر ایک سنجیدہ مکالمہ چھیڑ دیا۔ مرینہ خان نے دیگر مرد اداکاروں کے حوالہ سے کہا کہ یہ انداز کئی اداکار اپنا چکے ہیں۔
علی رضا نے اس تبصرے کا طنزیہ اور مزاحیہ انداز میں جواب دیا:
"لگتا ہے بات توئی گلت جگا کر دی انہو نی۔"
#AwamNhiChorayGy
ان کے جواب کو سوشل میڈیا پر خوب پذیرائی ملی، مداحوں نے ان کے اعتماد اور منفرد اسٹائل کی تعریف کی۔
#علی_رضا #عتیقہ_اوڈھو #پاکستانی_ڈرامے #صنفی_مساوات #ٹی_وی_اداکار #DastakDrama #HairyChestDebate #AwamNhiChorayGy #P
akistaniCelebrities
Comments
Post a Comment