اسلام آباد و راولپنڈی میں ژالہ باری سے گاڑیوں کو نقصان، آٹو گلاس کی قلت اور قیمتوں میں اضافہ۔
ژالہ باری کے بعد آٹو گلاس مارکیٹ میں بحران، قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں
اسلام آباد/راولپنڈی — رواں ہفتے کے آغاز میں اچانک آنے والی شدید ژالہ باری نے دونوں جڑواں شہروں میں گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچایا۔ شیشے ٹوٹنے، چھتیں خراب ہونے اور ونڈشیلڈز کے چکنا چور ہونے کے واقعات عام دیکھنے میں آئے، جس کے نتیجے میں آٹو شیشے کی مانگ میں غیر معمولی اضافہ ہو گیا۔
بڑی آٹو مارکیٹوں میں سپلائی کم پڑ گئی ہے، جبکہ قیمتوں میں ہوشربا اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ ایک عام گاڑی کی ونڈشیلڈ، جو معمول کے مطابق 20,000 روپے میں دستیاب تھی، اب 35,000 روپے تک جا پہنچی ہے۔ شیشے کے دیگر چھوٹے اجزاء کی قیمتیں بھی پانچ گنا تک بڑھ چکی ہیں۔
راولپنڈی کے صدر بازار کے دکانداروں کا کہنا ہے کہ معیاری ونڈ اسکرینز مکمل طور پر ختم ہو چکی ہیں، جبکہ لگژری گاڑیوں کے لیے دستیاب شیشے کی قیمتوں میں بھی10,000 سے 15,000 روپے تک کا اضافہ ہوا ہے۔ سپلائرز نے نئی ترسیلات کے آرڈرز لینا عارضی طور پر بند کر دیے ہیں، جس سے مارکیٹ میں مزید بے چینی پیدا ہو گئی ہے۔
Comments
Post a Comment