سعودی عرب نے اسحاق ڈار کی درخواست پر پاکستان کو 10,000 اضافی حج کوٹہ دے دیا
سعودی عرب کی جانب سے پاکستان کے لیے 10,000 اضافی حج کوٹہ کی منظوری
اسلام آباد: نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی درخواست پر سعودی عرب نے پاکستان کے لیے 10,000 عازمین پر مشتمل اضافی حج کوٹہ کی منظوری دے دی۔ اسحاق ڈار نے ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بتایا کہ یہ فیصلہ 9 اپریل کو ہونے والی ٹیلی فونک گفتگو کے بعد ممکن ہوا۔
اس سال تقریباً 90,000 پاکستانی عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے، جن میں سے زیادہ تر سرکاری سکیم کے تحت پانچ نامزد ایئر لائنز کے ذریعے سفر کریں گے۔ حج آپریشن کا آغاز 29 اپریل سے کراچی سے مدینہ جانے والی پہلی پرواز ER 1611 سے ہوگا۔ بعد ازاں 14 مئی سے جدہ کے لیے بھی پروازیں روانہ ہوں گی۔
پی آئی اے اس حج سیزن میں 280 خصوصی پروازوں کے ذریعے 56,000 عازمین کو لے جائے گی۔ حج پیکجز میں بھی رعایت دی گئی ہے، 40 دن کا پیکیج اب 10 لاکھ 50 ہزار جبکہ 25 دن کا پیکیج 11 لاکھ روپے میں دستیاب ہے۔
Comments
Post a Comment