پنجاب حکومت کا مستحق طلباء کے لیے مفت 10 ہزار الیکٹرک بائیکس فراہم کرنے کا فیصلہ
پنجاب حکومت نے صوبے بھر کے مستحق طلباء و طالبات میں 10 ہزار مفت الیکٹرک بائیکس تقسیم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ یہ فیصلہ پنجاب زکوٰۃ و عشر کونسل کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں کیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی برائے زکوٰۃ و عشر راشد اقبال نصراللہ کی زیر صدارت اجلاس۔ اجلاس میں سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد خان نیازی، ایم پی اے ملک افتخار احمد، پارلیمانی سیکرٹری برائے زکوٰۃ و عشر زبیر احمد، دیگر اراکین صوبائی اسمبلی، ایڈمنسٹریٹر زکوٰۃ و عشر پنجاب اور محکمہ کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا کہ زکوٰۃ کے مستحق افراد کو مفت الیکٹرک موٹر سائیکلیں فراہم کی جائیں گی۔ راشد اقبال نصراللہ نے کہا کہ پہلے مرحلے میں 2 ہزار بائیک تقسیم کی جائیں گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ ای بائیک سکیم وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر شروع کی جا رہی ہے۔ معاون خصوصی نے مزید کہا کہ مستقبل میں زکوٰۃ کے مستحقین کی مدد کے لیے مزید فلاحی اقدامات متعارف کرائے جائیں گے۔
Comments
Post a Comment