سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی کا والدین بننے کا اعلان: مداحوں اور ستاروں کی مبارکبادیں
بالی ووڈ کے معروف اداکار سدھارتھ ملہوترا اور کیارا ایڈوانی نے حال ہی میں اعلان کیا ہے کہ وہ جلد والدین بننے والے ہیں۔ دونوں نے انسٹاگرام پر ایک تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے ننھے اونی جرابیں پکڑی ہوئی ہیں، اور کیپشن میں لکھا: "ہماری زندگی کا سب سے بڑا تحفہ۔ جلد آرہا ہے"۔
اس خوشخبری پر مداحوں اور بالی ووڈ شخصیات کی جانب سے مبارکباد کے پیغامات کا سلسلہ جاری ہے۔ وکرانت میسی، ہما قریشی، اور نیہا دھوپیا سمیت کئی ستاروں نے جوڑے کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔
یاد رہے کہ کیارا اور سدھارتھ نے 7 فروری 2023 کو راجستھان کے جیسلمیر میں ایک شاندار تقریب میں شادی کی تھی۔
اس اعلان کے بعد، حال ہی میں کیارا اور سدھارتھ کو ایک ساتھ عوامی مقام پر دیکھا گیا، جہاں انہوں نے فوٹوگرافرز کی مبارکباد کا مسکراتے ہوئے جواب دیا۔
جوڑے نے ابھی تک بچے کی متوقع پیدائش کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے، لیکن مداح ان کی صحت اور خوشیوں کے لیے دعاگو ہیں۔
Comments
Post a Comment