"پاکستان میں گدھوں کی تعداد کا تازہ ترین سروے — پنجاب سب سے آگے"

پاکستان میں گدھوں کی تعداد کا تازہ اعداد و شمار: پنجاب سب سے آگے، سندھ دوسرے، کے پی تیسرے اور بلوچستان میں سب سے کم۔ پاکستان بیورو آف شماریات کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، ملک میں گدھوں کی آبادی میں نمایاں اضافہ دیکھنے کو ملا ہے۔ رپورٹ کے اعداد و شمار کے مطابق پنجاب میں گدھوں کی تعداد سب سے زیادہ ہے جو کہ 2.403 ملین تک پہنچ گئی ہے۔ اس کے بعد سندھ دوسرے نمبر پر ہے جہاں گدھوں کی تعداد 1.081 ملین ریکارڈ کی گئی۔ خیبر پختونخوا تیسرے نمبر پر ہے جہاں 782,000 گدھے موجود ہیں۔ بلوچستان میں گدھوں کی تعداد دیگر صوبوں کے مقابلے میں کم ہے اور وہاں 630,000 گدھوں کی آبادی ریکارڈ کی گئی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں گدھوں کی تعداد محض 4,000 ہے، جو کہ ملک میں سب سے کم ہے۔ یہ اعداد و شمار نہ صرف زرعی اور دیہی معیشت میں گدھوں کی اہمیت کو ظاہر کرتے ہیں بلکہ یہ بھی واضح کرتے ہیں کہ پاکستان کے مختلف صوبوں میں ان کی تقسیم کس طرح مختلف ہے۔ گدھے دیہی علاقوں میں آمد و رفت اور سامان کی نقل و حمل میں بنیادی کردار ادا کرتے ہیں، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں جدید ٹرانسپورٹ سہولیات دستیاب نہیں ہو...